جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں مزید ساڑھے پانچ ہزار سیکورٹی اہلکار بھیجے جارہے ہیں

نئی دہلی(ساوتھ ایشین وائر)کشمیر میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)کے 5500 سے زیادہ اضافی اہلکار(55 کمپنیاں) وادی کشمیر بھیجے جارہے ہیں۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عہدیداروں نے منگل کو کہا کہ سی اے پی ایف کی نئی کمپنیاں وادی میں سیکورٹی کو بہتر بنانے اور زمین پر فورسز کی تعیناتی کو ظاہر کرنے کی حکمت عملی کے تحت بھیجی جارہی ہیں۔
عہدیداروں نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ ہدایت دی تھی کہ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیش نظر مرکزی فورسز کی تقریبا 55 نئی کمپنیاں وادی کشمیر میں تعینات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری پانچ کمپنیاں اگلے ہفتے تک تعینات کر دی جائیں گی۔ ان میں سے 25 کمپنیوں کا تعلق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) سے ہے اور باقی کا تعلق بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) سے ہے۔ سی اے پی ایف کمپنی میں تقریبا 100 اہلکار ہوتے ہیں۔
CRPF جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر تعینات ہے جس میں تقریبا 60 بٹالین (ہر ایک میں تقریبا 1000 اہلکار)کشمیر کے دارالحکومت سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں باقاعدگی سے تعینات ہیں۔
جموں و کشمیر میں یکم اکتوبر سے فائرنگ میں کم از کم 14 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے پانچ بہار کے مزدور تھے، جب کہ دو اساتذہ سمیت تین افراد کا تعلق کشمیر کی ہندو سکھ برادری سے تھا۔
حکام نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی فورسز کے ذریعہ اس سال یونین ٹیریٹری میں کل 112 عسکریت پسندوں کو ٹارگٹ کیا گیا اور 135 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button