صحافی احمد نورانی کی اہلیہ پر نامعلوم افراد کا حملہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے گاڑی بھگا کر اپنی جان بچائی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں پیش آیا۔ خیال رہے کہ احمد نورانی کی اہلیہ عنبرین فاطمہ خود بھی ایک صحافی ہیں اور مقامی اخبار سے وابستہ ہیں۔ ان پر نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سے حملہ کرکے گاڑی کی ونڈ سکرین توڑ دی۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ عنبرین فاطمہ کیساتھ گاڑی میں ان کے اپنے بچے بھی موجود تھے۔ وہ اپنی گاڑی پر نکلیں تو 2 نامعلوم افراد نے ان تعاقب شروع کر دیا۔ گاڑی جیسے ہی ایک تنگ راستے میں پہنچی تو دونوں نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میری سٹوری کے ناقابل تردید ثبوت موجود، امریکی فرم سے فرانزک کروایا: احمد نورانی

تاہم عنبرین فاطمہ نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گاڑی دوڑا دی ،جس پر نامعلوم افراد سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ نمبر 2231/2021 درج کر لیا ہے۔ عنبرین فاطمہ نے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں، اس کے باوجود مجھ پر اور میری فیملی پر جان لیوا حملہ ہوا، جو قابل مذمت ہے۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ احمد نورانی ان دنوں امریکا میں ہیں۔ انہوں نے ہی گذشتہ دنوں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ والی خبر بریک کی تھی جس نے پاکستانی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں