میں بھی عمران خان کی طرح 3 شادیاں کروں گا، عامر لیاقت حسین کا اعلان

عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ ابھی میری دو شادیاں ہوئی ہیں لیکن تیسری بھی ضرور کروں گا۔ شادیاں خان صاحب کی طرح تین ہی ہونی چاہیں، جیسے اس ملک کا کپتان، ویسے ہی اس کے کھلاڑی کو ہونا چاہیے۔

ایک نجی ٹیلی وژن کے صحافی سے ہلکے پھلکے موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری وزیراعظم عمران خان سے قربتیں بڑھ چکی ہیں۔ پارٹی سے استعفے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے موقع نہیں دیا جا رہا تھا، اس لئے میں نے سوچا کہ پھر میرا فائدہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی جوائن کرنے کا فیصلہ درست تھا یا غلط؟ اس کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آخری وقت تک عمران خان کیساتھ رہوں گا۔ تحریک انصاف ہی میری آخری جماعت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا مستقبل تحریک انصاف ہی ہے۔ آئندہ حکومت بھی ہم ہی بنائیں گے کیونکہ اپوزیشن بکھری، ٹوٹی ہوئی لولی لنگڑی اور عجیب سی ہے۔ مولانا فضل الرحمان ان میں کانا راجہ ہیں۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ کوئی بھی پریشانی ہو لیکن آپ امید کیساتھ جڑے رہتے ہیں، عمران خان میں ایک امید کی کرن نظر آتی ہے کہ وہ جلد یا بدیر اس ملک کیلئے ضرور کچھ کریں گے۔

اپنی شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کیلئے جب لڑکی کا انتخاب کرتا ہوں تو اس کی عمر دیکھتا ہوں، میری موجودہ اہلیہ طوبیٰ محض 24 سال کی ہیں، جب تیسری بیوی لائوں گا تو وہ کم از کم 20، 21 سال کی ہونگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں