افغانستانتازہ ترین خبر یں

ٹی ٹی پی کا کمانڈر عمر خالد افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عمر خالد کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک کر دیا گیا۔

عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔

کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے کنڑ میں تعینات مقیم تھے اور مذاکرات کے لیے برمل گئے تھے۔

منبع: جیو نیوز

The post ٹی ٹی پی کا کمانڈر عمر خالد افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک appeared first on شفقنا اردو نیوز.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button