ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش

شفقنا اردو: امریکا کے ایک شخص نے 13.64 سیکنڈ میں اسٹرا کی مدد سے ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش (جنہوں نے 250 سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے ہیں) نے کم وقت میں رس پی کر ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے 16.5 سیکنڈ میں ایک لیٹر لیموں کا رس پی کر یہ ریکارڈ نام کیا تھا۔ بعد ازاں جرمنی کے سیریل ریکارڈ ساز آندرے اورٹولف نے 16 سیکنڈ میں انجام دے کر ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا۔
جس کے بعد ڈیوڈ رش نے 13.64 سیکنڈ میں ایک لیٹر جوس پی کر دوبارہ ریکارڈ نام کرنے کی کوشش کی ہے۔
ڈیوڈ رش اس وقت 164 ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں اور گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اس ریکارڈ کی تصدیق کے بعد وہ بیک وقت سب سے زیادہ ریکارڈ (183) رکھنے کی منزل کی جانب ایک قدم اور بڑھا دیں گے۔
بشکریہ: اردو ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں