پاکستان

موسمِ سرما میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی

لاہور: صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے موسمِ سرما کے آغاز کے پیشِ نظر صوبے بھر میں اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیرِ تعلیم کے مطابق سردیوں کے دوران تعلیمی ادارے صبح 8:45 بجے کھلیں گے اور کلاسز دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہیں گی، جبکہ پرانے اوقاتِ کار کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ موسم میں مسلسل سردی اور دھند کے باعث بچوں کی صحت و سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اوقات میں یہ تبدیلی کی گئی ہے، موسمِ سرما میں اسکول کے اوقات میں معمولی تاخیر بچوں کی آمدورفت کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ سرد موسم اور کم دکھائی دینے والے ماحول میں کسی خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے نئے اوقات کار پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق، جمعہ کے روز اسکولوں میں اوقاتِ کار میں معمولی فرق ہوگا اور اس حوالے سے ہر ضلعے کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

شہریوں  نے حکومت کے اس فیصلے کو بچوں کی صحت کے لیے مثبت قدم قرار دیا ہے، تاہم والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ دھند کے شدید دنوں میں اگر ضرورت پڑے تو اسکولوں میں حاضری کو بھی لچکدار بنایا جائے تاکہ طلبہ کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button