ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنرل فیض حمید کو سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے، لیاقت بلوچ



لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کو آرمی کورٹ سے سزا آئین سے انحراف کرنے والوں کیلئے عبرت ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق، پرویز مشرف آئین کے باغی تھے جو تاریخ میں نشان عبرت بن گئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ فوج کیلئے باعزت باوقار راستہ آئین کی پابندی ہے، محلاتی سازشوں میں شریک لوگ شب خون مارتے ہیں جس سے نقصان ملک و ملت کا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان قیادت تسلیم کرے پاکستان ہی ان کا بااعتماد دوست ہے، بنگلہ دیش کے عام انتخابات وہاں کیلئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں