ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صارفین کے لیے خوش خبری؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان


اسلام آباد:

ملک کے صارفین کے لیے خوش خبری ہے کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

سی پی پی اے کی جانب سے دائر کی گئی درخواست منظور ہونے کی صورت میں نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 72 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے لیے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔

درخواست پر نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 31 دسمبر کو سماعت کرے گی۔


Express News

بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد تک کمی

درخواست میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 7 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔ نیپرا میں دی گئی دستاویزات کے مطابق نومبر میں بجلی کی فی یونٹ لاگت 6 روپے 16 پیسے رہی۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ بجلی کی پیداوار میں مختلف ذرائع کا استعمال کیا گیا۔ نومبر کے دوران 39.16 فیصد بجلی پانی سے پیدا کی گئی، 9.34 فیصد مقامی کوئلے، 5.06 فیصد درآمدی کوئلے، 8.44 فیصد گیس، 8.64 فیصد درآمدی ایل این جی اور 25.23 فیصد بجلی جوہری ایندھن سے حاصل کی گئی۔

نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین کو 72 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں