ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب پولیس نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تجاویز مرتب کرلیں

پنجاب پولیس نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تجاویز مرتب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے محکمہ خزانہ سے 10 ارب 29 کروڑ 61 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔ پنجاب پولیس کے ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی لاگت 30 ارب 17 کروڑ 56 لاکھ روپے ہے۔

ذرائع کے مطابق سیف سٹی لاہور پراجیکٹ کی ری ویمپنگ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمارٹ سیف سٹیز اٹک، جہلم، مری اور راولپنڈی کیلئے 99 کروڑ 18 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

اس کے علاوہ سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹس ہیڈکوارٹر رائے ونڈ کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 83 لاکھ روپے مختص کرنے کی اور رائٹس منیجمنٹ فورس ہیڈ کوارٹر 12 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تعمیراتی  بجٹ سے ہیڈ کوارٹر میں ایڈمن بلاک اور خواتین کیلئے بیرکس کی تعمیر کی جائے گی، پولیس لائز قلعہ گجر سنگھ میں آڈیٹوریم ہال، بیرکس، ایڈمن آفس کی تعمیر کیلئے 8 کروڑ 84 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

پولیس اسٹیشن موترا سیالکوت کی تعمیر کیلئے 12 کروڑ 42 لاکھ روپے مختص کرنے اور مری میں ڈی پی او آفس اور رہائش گاہ کیلئے 10 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے اور مری میں سپیشل برانچ رہائش گاہیں اوردفاترکی تعمیر کیلئے 6 کروڑ 86 لاکھ روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی گئی۔

مزید برآں چنیوٹ میں ڈی پی او آفس کی تعمیر کیلئے 10 کروڑ 91 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں