شائع
بنگلادیش کےسابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
مشفق الرحیم ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2021 میں ٹی 20 انٹرنیشنل جبکہ 2025 میں ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی کے مطابق مشفق الرحیم نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر تمیم اقبال کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔
انگلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں 14 فروری 2027 سے شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ ان کے انٹرنیشنل کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔
بی سی بی کے صدر تمیم اقبال نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشفق الرحیم نے انہیں چند روز قبل اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
تمیم اقبال کے مطابق انہوں نے مشفق الرحیم سے درخواست کی تھی کہ وہ خود پریس کانفرنس کرکے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں اور فیس بک پر پوسٹ نہ کریں تاکہ ان کے شاندار کیریئر کا اختتام مناسب انداز میں ہو تاہم مشفق الرحیم نے بورڈ صدر سے ہی اپنے فیصلے کا اعلان کرنے کی درخواست کی۔
108 ٹیسٹ، 7 ہزار سے زائد رنز
مشفق الرحیم نے 2005 میں 18 سال کی عمر میں انگلینڈ کے تاریخی میدان لارڈز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔
وہ بنگلادیش کے واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے نومبر 2025 میں آئرلینڈ کے خلاف یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔
مشفق الرحیم اب تک 108 ٹیسٹ میچوں میں 38.80 کی اوسط سے 7 ہزار 62 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ 7 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے بنگلادیش کے بھی ہیں۔
ان کی 2018 میں میرپور کے میدان میں زمبابوے کے خلاف ناقابلِ شکست 219 رنز کی اننگز طویل عرصے تک بنگلادیش کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز رہی تاہم رواں ماہ توحید ہردوئے نے یہ۔
مشفق الرحیم نے 2011 سے 2017 تک بنگلادیش کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی کی۔وہ 34 ٹیسٹ میچوں میں کپتان رہے جن میں سے بنگلادیش نے 7 میں کامیابی حاصل کی۔
بی سی بی کے صدر تمیم اقبال نے مشفق الرحیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ ان کے شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مشفق الرحیم بنگلادیش کرکٹ کے بہترین سفیر رہے ہیں اور کئی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال اور آئیڈیل ہیں۔
تمیم اقبال نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کو مشفق الرحیم کے کیریئر کی یادگار تقریب بنایا جائے اور ان کی تمام کامیابیوں اور خوشگوار یادوں کو مل کر منایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ مشفق الرحیم جیسے صلاحیتوں کے حامل کرکٹر کی ریٹائرمنٹ پر انہیں افسوس ہے تاہم اب وقت ہے کہ بنگلادیش کرکٹ میں ان کی خدمات کا جشن منایا جائے۔
