English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعد رضوی کی رہائی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

القمر

لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک کے امیر سعد رضوی کی نظربندی کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے رہائی کی درخواست دائر کی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنایا کہ صوبائی حکومت کی سعد رضوی کے خلاف کارروائی امن کے لیے ہے، ان کی نظر بندی کا حکم معمول کے مطابق ہے، جب حکومت کسی شخص کی نظر بندی کا حکم جاری کرتی ہے تو ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہو جاتا ہے اور ایسی درخواست کو اپیل کا درجہ نہیں دیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم تحریک لبیک کے سعد رضوی کی نظر بندی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

عدالت نے قرار دیا کہ رپورٹس کے مطابق حافظ سعد کو رہا کرتے ہی تحریک لبیک کے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کی اطلاع تھی اور رپورٹس کے مطابق تحریک کے کارکنوں نے اپنی تنظیم کو شان و شوکت کے ساتھ پیش کرنا تھا، لہذا ایسے اقدامات سے افراتفری پیدا ہو گی اور روزمرہ کی زندگی خلل پیدا کیا جائے گا، جبکہ تحریک لبیک کی وجہ سے پورا ہفتہ امن و امن خراب رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے