۔۔۔ روزنامہ صباح: "ایردوان کی طرف سے اقتصادی بڑھوتی کا پیغام” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سال 2021 میں اپنی اقتصادی بڑھوتی کی شرح سے ہم ثابت کر دیں گے کہ ہم دنیا کی ابھرتی ہوئی اقتصادیات ہیں۔ ہم بڑے اور مضبوط ترکی کی تعمیر کے لئے اقتصادیات میں بھی پُر یقین قدموں کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت ترکی سیاسی و اقتصادی حیثیت سے دنیا کی سُپر لیگ میں شامل ہونے کو ہے”۔
۔۔۔ روزنامہ اسٹار:” ترکی اپنے علاقے میں مضبوط ہو رہا ہے” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی یونین، مغربی بالقانی ممالک اور ترکی کے درمیان اقتصادی و مالیاتی ڈائیلاگ اجلاس میں مالیاتی پالیسیوں میں مضبوط تعاون کا پیغام دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کونسل کی طرف سےشائع کئے گئے اختتامی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس اجلاس کا مقصد مغربی بالقانی ممالک اور ترکی کو یورپی یونین میں مستقبل کی شراکتوں کے لئے تیار کرنا ہے۔
۔۔۔ ینی شفق: ” دو ترک کمپنیاں دفاعی صنعت کی معتبر کمپنیوں کی فہرست میں ” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ دنیا کی معتبر ترین دفاعی صنعت کی فہرست "ڈیفنس نیوز ٹاپ 100” میں اس سال 2 ترک کمپنیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ فہرست میں آسیلسان 48 ویں اور ترکی ایوی ایشن و خلائی صنعت’ توساش’ 68 نمبر پر ہے۔
۔۔۔ روزنامہ خبر ترک:”دو ہفتے کے دوران روس سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 417 ” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ دنیا کے اہم سیاحتی مراکز میں شامل انطالیہ نے تقریباً 2 ہفتوں میں 1095 پروازوں کے ساتھ آنے والے 3 لاکھ 7 ہزار 417 سیاحوں کی میزبانی کی۔
۔۔۔ روزنامہ حریت : ” غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی ریکارڈ فروخت” کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی میں رواں سال کے پہلے نصف میں غیر ملکیوں کے ہاتھ مکانات کی فروخت کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 44 فیصد اضافے کے ساتھ 20 ہزار488 مکانات رہی۔ یہ تعداد اس وقت تک کی جنوری۔جون کے دوران فروخت کی ریکارڈ تعداد قرار پائی ہے۔
