ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ کیوبا کے مظاہروں کو سنجیدگی سے لے رہا ہے: بائیڈن

کیوبا میں عوامی مظاہروں کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ہوانا حکومت کو چاہیے کہ مظاہرین کے احتجاج کو سنجیدگی سے لے۔

بائیڈن نےکہا کہ وہ کیوبا کے مظاہرین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جو ان کے بقول دہائیوں سے جبر و ستم اور معاشی مشکلات کا شکار رہے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق وہ کیوبا کے عوام کی مشلات کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ اُدھر کیوبا کے صدر نے امریکا کی طرف سے اپنے ملک پر لگی پابندیوں کو کیوبا کے مسائل کا ذمہ دار قرار دیا۔

کیوبا میں گزشتہ اتوار کو کورونا وائرس کی وبا کے دوران ضروری غذائی اشیاء کے لیے طویل قطاروں میں لگنے اور ادویات کی قلت سے تنگ آ کر ہزاروں شہری کمیونسٹ حکومت کے خلاف مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں