English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے اضافے کا امکان

القمر

 اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ تک منتقل کرنے کی تجویزہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے گیارہ روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجاویز دی گئی ہیں۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے گیارہ روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 40 پیسے بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، تاہم پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل سے قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا جب کہ قیمتوں کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات بارہ بجے سے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے