English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

القمر

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1817 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار900 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 43 روپے اضافہ ہوا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 93 ہزار364 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1440روپے کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے