کیوبا میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران دارالحکومت ہوانا سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
کیوبا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ایک 36 سالہ شخص جو کیوبا میں موجودہ بدامنی اور پر تشدد مظاہروں میں شریک تھا ہلاک ہو گیا ہے۔
کیوبا کی وزارت داخلہ نے اس کی موت کو ایک افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے۔
کیوبا میں گزشتہ اتوار سے کميونسٹ حکومت کے خلاف غیر معمولی عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران درجنوں مظاہرین کی گرفتاریوں اور لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ احتجاج کرنے والے شہریوں نے پولیس کی جانب سے مظاہرین پر تشدد کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
