English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موٹروے پولیس نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

القمر

 اسلام آباد: موٹروے پولیس نے ایمانداری کی روایت برقراررکھتے ہوئے ایک کروڑچالیس لاکھ روپے کی رقم مالک کے حوالے کردی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق پرائیویٹ کار میں ابراہیم نامی شخص اسلام آباد سے براستہ موٹروے پشاور سفر کررہا تھا، کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کا ڈرائیور محفوظ رہا لیکن ذہنی طور پر شدید صدمے میں چلا گیا۔

امدادی کاروائیوں کے دوران ڈرائیور نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ روپے موجود ہیں، موٹروے پولیس نے رقم کو حفاظتی تحویل میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا جہاں علاج معالجہ کے بعد ڈرائیور کو فارغ کردیا گیا، جس پر موٹروے پولیس نے گاڑی سے ملنے والی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم اس کے حوالے کردی، رقم کی واپسی پر شہری نے موٹروے پولیس کے کردار کی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے