ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ملاقات کی۔
چاوش اولو، ازبکستان کی میزبانی میں ” وسطی و جنوبی ایشیاء: علاقائی رابطہ ، سیمینار اور مواقع” کے زیرِ عنوان، منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے تاشقند کے دورے پر ہیں۔
چاوش اولو نے ٹویٹر سے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور کہا ہے کہ اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ہم نے دونوں ملکوں کے صدور کی حالیہ ٹیلی فونک ملاقات کے دوران زیرِ بحث آنے والے پہلوں پر بات چیت کی۔
واضح رہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے 13 جولائی کو چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی تھی۔
مذاکرات میں دونوں صدور نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، رسل و رسائل اور صحت سمیت ہر شعبے میں ترکی۔چین تعلقات کے فروغ کے لئے ضروری اقدامات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات کی تھی۔
