English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: 15 جولائی کی 5 ویں سالانہ یاد، ملک بھر میں جمہوریت پہرہ دیا گیا

القمر

ترکی میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی 2016 کو کئے گئے غدارانہ حملے کی 5 ویں سالانہ یاد کے موقع پر ملک بھر میں جمہوریت پہرہ دیا گیا۔

ہاتھوں میں پرچم تھامے ہزاروں شہریوں نے شہروں کے مرکزی چوکوں میں منعقدہ تقریبات میں حصہ لیا۔

دارالحکومت انقرہ میں 15 جولائی قزل آئی ملّی ارادے چوک میں جمہوریت پہرہ دیا گیا۔

یہ چوک ان  چوکوں میں سے ایک ہے کہ جہاں 15 جولائی کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملہ آوروں کے خلاف جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرہ دیا گیا تھا۔

انقرہ گیول باش اسپیشل آپریشن ہیڈ کوارٹر پر بھی حملے کے دوران شہید ہونے والے 51 پولیس اہلکاروں کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یالووا میں آلتن اووا بلدیہ نے 600 میٹر لمبے پرچم کے ساتھ مارچ کا اہتمام کیا۔

15 جولائی یومِ جمہوریہ و ملّی اتحاد کی مناسبت سے استنبول ائیر پورٹ ٹریفک کنٹرول ٹاور  کو ترک پرچم  کے رنگ سے روشن کیا گیا۔

گالاٹا ٹاور اور آیا صوفیہ کبیر جامع شریف کو بھی 15 جولائی کی مناسبت سے روشن کیا گیا۔

یاوز سلیم پُل کو ترک پرچم کے رنگوں سے روشن کیا گیا ، گرینڈ چاملی جا مسجد کو ” سب شہیدوں کی روح شاد ہو” کی تحریر والے قمقموں سے سجایا گیا اوررات 00:13 پر ملک بھر کی مساجد سے بیک وقت صلاۃ کی آوازیں بلند ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے