افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ہوئے بم حملے میں پانچ شہری ہلاک ہو گئے۔
قندھار پولیس کے ترجمان ناصر بارق زئی کے مطابق، قندھار کے ایک علاقے آرگستان میں سڑک کنارے نصب بم اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک گاڑی گزر رہی تھی۔
اس واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے جس کی ذمے داری طالبان پر ڈالی گئی ہے۔
دوسری جانب اس حملے کی کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
