وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ عید الاضحی کو ترکی میں گزارنے کے خواہاں 172 ہزار ترک شہری بلغاریہ میں داخل ہوچکے ہیں۔
میولود چاوش اولو نے ٹویٹر پر صوفیہ میں ترک سفارتخانے کےتوسط سے تارکین وطن کی ترکی آمد سے متعلق تحریر بیان جاری کیا ہے۔
میولود چاوش اولو نے کہا کہ سفارتخانہ سرحدی چوکیوں پر ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم سب اکھٹے ہی عید کی چھٹیاں گزاریں گے۔ ترکی آنے کی تیاریوں میں مصروف 172 ہزار شہری گذشتہ روز بلغاریہ میں داخل ہوئے۔ ہمارا سفارتخانہ سرحدی چوکیوں پر انہیں ہر ممکنہ امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ میں بلغاریائی حکام کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہں نے کہا راستہ طویل ہے لیکن ملاپ کا جذبہ بھی شدید ہے ۔ آپ سب کے لیے نیک خواہشات کو متمنی ہوں ۔
