افغان صدارتی محل کے قریب اس وقت 3 راکٹ آ گرے جب افغان صدر اشرف غنی اور دیگر رہنما میں نمازِ عید ادا کرر ہے تھے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم غیر ملکی افواج کے انخلا کے ساتھ طالبان کی کارروائیوں میں اضافے کے بعد کابل پر ہونے والا یہ پہلا حملہ ہے۔
کابل کے گرین زون میں راکٹس کی تیز آواز سے لوگ سہم گئے، جہاں صدارتی محل، متعدد سفارتخانے اور امریکا سفارتخانہ بھی موجود ہے۔
Video by national TV shows the moment rockets landed near the Presidential Palace during Eid prayers this morning. pic.twitter.com/WmEniyfLfM
— TOLOnews (@TOLOnews) July 20, 2021
