سعودی عرب، فلسطین، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں سمیت یورپ، امریکا، کینیڈا، انڈونیشیا، جاپان اور افغانستان کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں میں عیدالاضحٰی مذہبی جوش جذبے سے منائی جارہی ہے۔
عید الفطر کے علاوہ مسلمانوں کا دوسرا اہم ترین تہوار عیدالاضحیٰ ہے جو قمری کیلینڈر کے آخری مہینے ذوالحج کی 10 تاریخ سے 12 تاریخ تک منائی جاتی ہے۔
عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا گوشت، غربا و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔

گزشتہ برس کی مانند اس سال بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کئی اہم مسلمان ممالک بشمول پاکستان، متحدہ عرب امارات اور الجزائر نے عید کے اجتماعات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
اسی طرح رواں برس بھی محدود پیمانے پر حج کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب میں مقیم ان 60 ہزار افراد کو حجج ادا کرنے کی اجازت دی گئی جنہوں نے نہ صرف کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی اور کسی دائمی بیماری کا شکار نہ تھے۔
سعودی عرب میں حجاج آج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد واپس مکہ جائیں گے، حجاج کرام کو سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سینیٹائزڈ کنکریاں فراہم کی ہیں۔
Earlier, groups of Hujjaj were taking part in the symbolic reenactment of Prophet Ibrahim’s (as) #Hajj by performing the ritual of ‘stoning the devil’ at the Jamarat. pic.twitter.com/kCOTZjfR6e
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) July 20, 2021
