English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی جیلوں سے رہائی پانے والے 63 پاکستانیوں کی وطن واپسی

القمر

 اسلام آباد: سعودی عرب کی جیلوں سے معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صوبتعیں برداشت کرنے والے 63 پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کو رہائی کا حکم دیا، جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا جنہیں وزرات خارجہ، سعودی عرب میں پاکستانی سفارخانے،اور وزرات برائے سمندر پار پاکستانیز نے وطن پہنچانے کے لیے اقدامات کیے۔
منگل کی سہ پہر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9728 رہائی پانے والے پاکستانیوں کو لے کر نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچی، جہاں ایم ڈی اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن ڈاکڑ عامر شیخ اور دیگر حکام نے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

عید کے موقع پر دیار غیر کی جیلوں سے رہائی پانے اور عید اپنے پیاروں سے منانے پر وطن پہنچنے والے پاکستانیوں کی خوشی دیدنی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے