English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسپیکر اسمبلی مصطفی شن توپ کا عید قربان پر با معنی پیغام

القمر

اسپیکرِ اسمبلی  مصطفیٰ شن توپ نے  عید الضحی کا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے   اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا  بھر کے ہمراہ ترکی میں  روز مرہ کی زندگی کو متاثر کرنےو الی عام وبا کے ماحول میں  مزید  ایک عیدکو معدوم خوشی سے منایا جا رہا ہے ،  ہم  چاہے کس  حالت میں بھی کیوں نہ ہوں،    لیکن  عید کے تہوار ہمیں ترو تازہ بناتے ہیں، ہمارے جذبات ایک سماجی مسرت کے لمحے  میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔  مبارک عید کا شعور تمام تر قنوطیت کو ہمارے سروں سے ہٹاتے ہوئے امید کی  ایک نئی کرن     کو جنم دینے  کا وسیلہ  ثابت ہوتا ہے۔

میں  امید کرتا ہوں کہ عیدِ قربان آپ اور آپ کے چاہنے والوں، ہمارے وطن و مسلم اُمہ کے  لیے خیر و عافیت، امن و خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو گا۔

وزیر صحت فخرالدین قوجا نے سماجی رابطوں کے پیج کے ذریعے   عید قربان کا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام وبا  کا خاتمہ نہیں ہو ا  تو  بھی یہ عید اس سے قبل کی تین عیدوں سے مختلف  ہے، کیونکہ اب ہمارے پاس  ویکسین موجود ہے،  کروڑوں انسانوں کو ویکسین لگ چکی ہے اور یہ عمل تیزی سے جاری ہے۔

مشیر ِ اطلاعات نے بھی  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے عید الضحی کے حوالے سے ایک ویڈیو کلپ جاری کیا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے