English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 25 ہو گئی

القمر

چین کے وسطی صوبے ہینان میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم25  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شین ہوا ‘کے  مطابق صوبہ ہینان کے شہر زینگزو میں کل کی موسلا دھار بارشوں  کی وجہ سے سیلابی ریلے کے نتیجے میں جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔ امدادی ٹیمیں اس وقت تک سیلاب زدہ علاقے میں 25 لاشوں کو پانی سے نکال چکی ہیں اور ایک لاکھ60 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے دو لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

زینگزو مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں سیلاب کے کنٹرول نقطے سے بہت بلند ہونے کی وجہ سے اسے ” ہنگامی  سطح کا سیلاب "قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ ہینان میں 17 جولائی سے  وقفے وقفے سے جاری  موسلا دھار بارشیں کل سیلابی ریلے میں تبدیل ہو گئی تھیں۔ صوبائی مرکز زینگزو میں میٹرو ٹرین میں بھرے سیلابی پانی نے کثیر تعداد میں مسافروں کو متاثر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے