English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

12 ہزار فٹ بلند چوٹی کو سر کرنے والے معذور کوہ پیما واپسی پر گر کر ہلاک

القمر

جنوبی کوریا کے معذور کوہ پیما کم ہانگ بن قراقرم میں دنیا کی 12 ویں بلند ترین پہاڑ کی چوٹی سر کرکے واپس آتے ہوئے گر کر ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2007 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم ہانگ بن الپائن کلب آف پاکستان کی پہاڑی چوٹیاں سر کرنے کی مہم کے مقابلے میں حصہ لے رہے تھے اور اسی دوران براڈ پیک سر کرکے ٹیم کے ہمراہ واپسی کے دوران لاپتہ ہوگئے۔

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے کوہ پیما قراقرم کے علاقے میں دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہلاکت پر دلی رنج ہے۔ اس حادثے نے سمٹ میں شامل تمام کوہ پیماؤں کو افسردہ کردیا ہے۔

پاکستانی کوہ پیما علی رضا سدپارہ نے بھی جنوبی کوریا کے کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 57 سالہ کم ہاگن بن کی موت پاک چین سرحد پر واقع ایک چوٹی سر کر کے واپس آتے ہوئے پہاڑ سے گرنے کے باعث ہوئی۔

دنیا کی تمام 14 بلند ترین پہاڑوں کی چوٹیاں سر کرنے پر جنوبی کوریا کے صدر مون جے ای نے گزشتہ روز ہی کوہ پیما کم ہانگ بن کو ایک بیان میں خراج تحسین پیش کیا تھا اور انہیں ملک کے لیے باعث فخر قرار دیا تھا۔

کم ہانگ بن 1991 کو الاسکا میں کوہ ڈینالی پر چڑھنے کے دوران دونوں ہاتھوں کی انگلیاں کھو بیٹھے تھے اس کے باوجود انھوں نے 2007 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی سر کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے