مقبول ترین میسجنگ ایپ ‘واٹس ایپ’ نے دنیا بھر میں ایک دوسرے سے رابطے کے لیے استعمال ہونے کے لیے گروپ کالز کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا ہے کہ اب صارفین کوئی بھی گروپ کال مِس نہیں کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے گروپ کالز سے متعلق صارفین کے لیے آسانیاں لاتے ہوئے اپنے بلاگ میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم میں سے بہت سے لوگ ایک دوسرے سے دور ہیں، ایسے میں دوستوں اور اہلخانہ کے ساتھ ایک گروپ کال پر اکٹھے ہونے سے بہتر کوئی اور چیز نہیں ہے۔
تاہم اس دوران اس سے زیادہ تکلیف دہ احساس کوئی نہیں جب آپ کسی خاص لمحے سے محروم رہ جائیں۔
واٹس ایپ کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ جیسے جیسے گروپ کالز کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے، سیکیورٹی اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کرتے ہوئے صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے۔
میسجنگ ایپلی کیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اب کوئی گروپ کال شروع ہو جانے کے بعد بھی صارفین اس کا حصہ بن سکیں گے۔
NO MORE FOMO. You won’t miss a group call because you didn’t get to the phone fast enough anymore! With Joinable calls on WhatsApp you can join an ongoing call at any time! pic.twitter.com/UXcF18THu4
— WhatsApp (@WhatsApp) July 19, 2021
