ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید سپاہی محمد عمران کی آج چوتھی برسی

آج پاک فوج کے جانباز سپاہی محمد عمران شہید کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ضلع بہاولنگر کے اس بہادر سپوت نے 31 جولائی 2021 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

سپاہی محمد عمران شہید نے وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، جو پاک فوج کے جوانوں کی وطن پرستی اور جذبہ شہادت کی بہترین عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلیے اپنی آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔

قوم آج اس عظیم شہید کی بے مثال قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ سپاہی محمد عمران شہید کی یہ قربانی نہ صرف ہمارے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بھی ہے۔ وطن کی خاطر جان قربان کرنا پاک فوج کے جوانوں کی پہچان ہے، اور شہید سپاہی محمد عمران اس روایت کا ایک درخشاں باب ہیں۔

قوم اور پاک فوج شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور شہید کی بلند پایہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ شہدائے وطن کی قربانیاں ہی ہیں جن کی بدولت پاکستان کا وجود محفوظ ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں