بھارت میں رمضان کے دوران مسلمانوں پر حملوں کے واقعات، مختلف ریاستوں سے تشویشناک رپورٹس

نئی دہلی:بھارت میں ماہِ رمضان کے دوران مسلمانوں کے خلاف مبینہ تشدد اور ہراسانی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر انسانی حقوق کے حلقوں اور سماجی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی شہر حیدرآباد میں تراویح کی نماز کے مزید پڑھیں

ایران نے یورپی یونین کے مسلح افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا

تہران: ایران نے یورپی یونین کے ممالک کی فوجوں کو دہشت گرد ادارے قرار دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ یورپی ممالک کے اسلامی انقلاب گارڈ کور (IRGC) کو دہشت گرد کہنے کے جواب میں کیا گیا۔ ایران نے اعلان کیا کہ یورپی ممالک کی تمام بحری اور فضائی افواج بھی اب دہشت گرد ہیں۔ وزارت مزید پڑھیں

علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی کی باتیں من گھڑت ہیں: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور سے متعلق تادیبی اقدام کی خبریں بے بنیاد ہیں اور پارٹی کی جانب سے مزید پڑھیں

اسٹیبلشمنٹ، شریف اور زرداری خاندان پاکستان کا بیڑا غرق کررہے ہیں، حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شریف اور زرداری خاندان پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور یہ سب ملکر پاکستان کا بیڑا غرق کررہے ہیں، انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں پاکستان کی شمولیت ناقابل قبول ہے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ فارم 47 مزید پڑھیں

لوئردیر؛ خاتون کے ہاں بیک وقت 3 بچوں کی پیدائش، اہل خانہ خوشی سے نہال

لوئر دیر: تیمرگرہ  کے علاقے میں واقع ایک نجی اسپتال میں داخل خاتون نے بیک وقت 3 بچوں کو جنم دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زچہ اور تینوں بچے صحت مند ہیں۔ پیدائش کے بعد نوزائیدہ بچوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ مزید پڑھیں

رمضان کے آتے ہی ڈاکٹر عامر لیاقت کی یاد اور تازہ ہوجاتی ہے؛ سابق اہلیہ آبدیدہ

مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال یکم رمضان کو ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں اور یادیں تازہ کیں۔ بشریٰ اقبال نے اداکار و میزبان فیصل قریشی کے پروگرام میں ڈاکٹر عامر لیاقت پر تیار کردہ ویڈیو پیکج دیکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کی وفات کے بعد وہ کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن مزید پڑھیں

علیزے شاہ نے رمضان المبارک میں اپنی زندگی میں تبدیلی کا اہم اعلان کردیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے اور ماضی کی تلخیوں کو بھلا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ نے اعلان کیا کہ وہ ان تمام لوگوں کو معاف کر رہی ہیں جنہوں مزید پڑھیں

چائلڈ پورنوگرافی کیس: بھارتی میاں بیوی کو پھانسی کی سزا

باندہ: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع باندہ کی خصوصی پوکسو عدالت نے چترکوٹ کے محکمہ آبپاشی کے ایک معطل جونیئر انجینئر اور اس کی بیوی کو نابالغ بچوں کے جنسی استحصال اور فحش مواد (پورنوگرافی) کے معاملے میں سزائے موت سنائی ہے۔ سرکاری وکیل سوربھ کمار سنگھ نے بتایا کہ خصوصی پوکسو عدالت نے مزید پڑھیں

فلپائن: لینڈسلائیڈنگ سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 7 ہلاک

فلپائن کے جنوبی صوبوں ڈاواؤ ڈی اورو اور ڈاواؤ اورینٹل میں شدید بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلپائن ریڈ کراس نے کہا کہ اس کی ٹیم نے صوبے ڈاواؤ ڈی کے شہر مونکایو کے ایک گاؤں میں رات گئے ہونے والی مزید پڑھیں

نعتیہ کلام لکھنے والے شاعر سید سلمان گیلانی انتقال کرگئے

معروف نعتیہ شاعر اور برجستہ مزاحیہ شعر کہنے والے سلمان گیلانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق سید سلمان گیلانی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ 74 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔ سید سلمان گیلانی کو نعتیہ کلام لکھنے کی وجہ سے شاعر ختم نبوت ﷺ کا مزید پڑھیں