بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں حکومت مخالف مظاہرین نے نئے نامزد وزیراعظم حسان دیاب کو بھی مسترد کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حسان دیاب کو حزب اللہ اور اس کی حلیف جماعتوں نے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد کیا، جس کی مخالفت میں مظاہرین ایک بار پھر سڑکوں پرنکل آئے۔ ملکی قانون کے مطابق لبنان مزید پڑھیں
زمرہ:
غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل کے طیاروں نے غزہ پٹی میں فلسطینی تنظیم حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کی، جن میں ایک عسکری کمپاؤنڈ شامل ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی اسرائیل کی جانب ایک راکٹ داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ اسرائیلی جاسوس طیارے نے غزہ پٹی کے جنوب مزید پڑھیں
لیبیا کا بحران ترکی کی مصر امارات فرانس اور اٹلی پر تنقید
انقرہ/ طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت اور باغی حفتر ملیشیا کے درمیان تازہ جھڑپوں کے باعث خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس جنگ زدہ ملک میں متحدہ قومی حکومت نے ترکی کے ساتھ ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے، جس کے بعد کئی علاقائی اور بین الاقوامی مزید پڑھیں
بیرسٹراکرم شیخ کا جسٹس وقار کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر قانون دان بیرسٹراکرم شیخ نے جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کرنے پراقوام متحدہ جانے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فیصلے کی بنیاد پرکسی جج کیخلاف ریفرنس دائر نہیں ہوسکتا، پہلے شوکت صدیقی، قاضی فائز عیسیٰ اوراب جسٹس وقار سیٹھ کو ہراساں کیا جارہا ہے، ان کو کوئی پوچھنے مزید پڑھیں
فیصلے کا پیرا نمبر 66 آپریشنل نہیں ،یہ جج کی ذاتی رائے ہے،بلاول
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سابق صدر پرویز مشرف کے عدالتی فیصلے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کے حل کے لیے عدالتی فورم اور قانون موجود ہے‘ پیرانمبر66 فیصلے کا آپریشنل پیرا نہیں ہے ‘ یہ جج کی ذاتی رائے ہے‘ اس کی مزید پڑھیں
۔214فیصد مہنگی کرکے بھی گیس کی لوڈشیڈنگ حکومتی نالائقی ہے، ن لیگ
لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب 214 فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ کرکے بھی لوڈشیڈنگ کرنا آپ کی بدترین نالائقی اور نااہلی کا ثبوت ہے ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گھریلو مزید پڑھیں
کراچی ٹیسٹ، لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ
کراچی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگزمیں 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔ مہمان ٹیم کو پاکستان پر 80 رنز مزید پڑھیں
مقبوضہ کشمیر کی مرکزی جامع مسجد میں پانچ ماہ بعد نماز جمعہ
مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے شہر خاص میں واقع مرکزی جامع مسجد میں میں آج 5 ماہ کے بعد نماز جمعہ ادا کی گئی، نماز جمعہ میں ایک ہزار نمازی موجود تھے، جنہوں نے پر امن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی۔ وادی کشمیر میں جمعہ کی نماز کے دوران سکیورٹی انتظامات برقرار رکھنے کیلئے مزید پڑھیں
بلدیہ ٹنڈو آدم کاافتتاحی بورڈ لگانے پرسیاسی رہنماؤں میں چپقلش
ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈو آدم میں افتتاح کا بورڈ لگانے کے بعد سیاسی رہنماؤں میں چپقلش، چیئرمین بلدیہ نے روڈ کا کام اسی فیصد ہونے کے باوجود ہی بند کرادیا، تعمیرات کا کام بند ہونے کے سبب شہر کی نصف آبادی سخت اذیت میں مبتلا، حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈو آدم مزید پڑھیں
گیس مہنگی کرنا حکومت کا عوام و تاجر دشمن فیصلہ ہے،ہارون میمن
سکھر (نمائندہ جسارت) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے گیس 214 فیصد سے 245 فیصد تک مہنگی کرنا حکومت کا عوام و تاجر دشمن فیصلہ ہے، حکومت مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی بڑھانے کے ظالمانہ مزید پڑھیں