6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور میں 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی ہدایت پر چوکی نادر آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا اور 06 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم مزید پڑھیں

گانوں کی طرز پر بنائی گئی نعتوں کو فروغ نہ دیں: فضا علی کی اپیل

اداکارہ فضا علی نے ایک رمضان ٹرانسمیشن پروگرام کی میزبانی کرتے ہوئے نعتوں کی اہمیت، افادیت اور تقدس پر گفتگو کی۔ فضا علی نے نعتوں میں گانوں کی دھنوں کی آمیزش اور طرز پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نعتوں کے تقدس کا ہر حال میں خیال رکھنا چاہیے۔ اداکارہ فضا علی نے کہا کہ گانوں کی دھن اور مزید پڑھیں

فلم ’سکندر‘ کتنا بزنس کرے گی؛ سلمان خان نے بتادیا

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے عید پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم سکندر کی کامیابی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔ سلمان خان کی فلم سکندر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا اس موقع پر اداکار اپنی فلم کے لیے کافی پُر امید نظر آئے۔  سلمان خان نے کہا کہ عید، دیوالی، سال نو اور مزید پڑھیں

اجے دیوگن کی سنگھم اسٹائل میں انٹری؛ فلم ’ریڈ ٹو‘ کا پوسٹر جاری

فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ ریڈ مزید پڑھیں

کینیڈا کے وزیراعظم کا پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان

اٹاوہ: کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے 28 اپریل کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے پارلیمنٹ تحلیل کرکے نئے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ اس مقصد کے لیے وزیرِاعظم مارک کارنی نے باضابطہ طور پر گورنر جنرل سے مزید پڑھیں

سنی دیول ہندی سینما سے مایوس ہوگئے؟ کون سی فلم انڈسٹری میں جا بسنے کی خواہش ہے

معروف اداکار سنی دیول نے بالی وڈ کے فلم سازوں کو مخاطب کرکے کہا کہ فلموں کو محبت کے ساتھ بنانا سیکھیں جیسا کہ ساؤتھ انڈین موویز کے پروڈیوسرز کرتے ہیں۔ سنی دیول کی نئی فلم "جات” 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے جسے  "پشپا” جیسی سپرہٹ فلموں کے پروڈیوسر پیش کر رہے ہیں۔ فلم کے ٹریلر لانچ مزید پڑھیں

یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک اور مقدمہ درج

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ نشتر کالونی میں درج کیا گیا جس میں جذبات کو مجروح کرنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمے میں رجب بٹ کے حالیہ پرفیوم لانچ کا بھی ذکر کیا گیا مزید پڑھیں

امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد

امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔ قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ترقی پسند اور خوشحال پاکستان کے لیے اتحاد، عزم اور مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط مزید پڑھیں

بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 14 اپریل کو بلوچستان قومی کانفرنس کی میزبانی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریاستی بے تدبیری سے حالات مزید خراب ہو رہے ہیں، جبکہ سانحہ جعفر ایکسپریس نے صورتحال کو مزید عیاں کر دیا ہے۔   لیاقت بلوچ مزید پڑھیں

سعودی حکومت نے حج 2025 کیلئے میننجائٹس ویکسینیشن لازمی قرار دیدی

جدہ: سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام ملکی و غیرملکی عازمین کے لیے اس کی شرط عائد کر دی ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق کسی بھی عازم کو میننجائٹس ویکسین لگوائے بغیر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکام نے واضح کیا مزید پڑھیں