مقبوضۃ بیت المقدس: اسرائیل کے فلسطین خصوصاً غزہ پر حملوں اور گزشتہ ہفتوں میں قابض صہیونی فوج کی کارروائیوں کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
قاہرہ کانفرنس اختلاف کی نذر، حتمی اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا
قاہرہ: اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے اقدامات کے لیے قاہرہ میں ہونے والی مختلف ممالک کے رہنماؤں کی کانفرنس میں اختلاف کی وجہ سے کوئی حتمی اعلامیہ جاری نہیں ہوسکا۔ اسکائی نیوز عربیہ کے نمائندے کے مطابق قاہرہ امن سربراہی اجلاس، جو ہفتے کے روز غزہ مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4385 سے متجاوز
مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4385 سے تجاوز کر گئی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتے کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد4385 ہوگئی جن میں 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی حملے میں 13,561 فلسطینی زخمی ہیں جب کہ مزید پڑھیں
اسرائیل کی غزہ پر بمباری: لندن میں لاکھوں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے
لندن: غزہ پر اسرائیلی بمباری اور کھلی دہشت گردی کے خلاف لندن میں لاکھوں افراد ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ ہفتے کے روز مظاہرین نے شہر کے سب سے بڑے سینٹرل پارک سے وزیر اعظم رشی سونک کی ڈاؤننگ اسٹریٹ تک مارچ کیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے، شرکاء نے مطالبہ مزید پڑھیں
حماس کے حملے کا مقصد سعودی-اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنا تھا: بائیڈن
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کا مقصد اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں خلل ڈالنا تھا۔ بائیڈن کے تبصرے کے مطابق سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے مزید پڑھیں
رفح کراسنگ کھل گئی،صرف 20 امدادی ٹرکوں کو جانے کی اجازت
مصر اور غزہ کے درمیان رفح بارڈر کراسنگ کھول دی گئی ہے تاکہ فلسطینیوں کے لیے اشد ضروری امداد کی ایک چھوٹی سی مقدار اس علاقے میں پہنچائی جائے جو اسرائیلی محاصرے میں ہے جہاں خوراک، ادویات اور پانی کی کمی ہے۔ فلسطینی گروپ حماس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 20 امدادی مزید پڑھیں
جنگ بندی کیلئے قاہرہ میں عالمی رہنماؤں کی امن کانفرنس شروع
قاہرہ: خطے کی موجودہ صورتحال کے جائزے اور اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال اور جنگ بندی کے اقدامات کے لیے قاہرہ میں مختلف ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام کی کانفرنس شروع ہوگئی۔ اس کانفرنس کو قاہرہ امن سمٹ کا نام دیا گیا ہے، جس میں اردن، فرانس، جرمنی، روس، مزید پڑھیں
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 1700 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں
غزہ پر اسرائیلی بمباری 15ویں روز میں داخل ہوگئی، اسرائیلی قابض فوج نے رہائشی علاقوں پر بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں مزید کئی بچے شہید ہوگئے۔ غزہ پر دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 1700 سے زائد بچوں سمیت 4,385 افراد شہیدہو چکے ہیں۔ دریں اثنا، مصر سے مزید پڑھیں
فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا، صدر محمود عباس
قاہرہ:فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ اسرائیل کے غزہ پر مسلسل حملوں اور بمباری سے پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال پر ہونے والی بات چیت کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ ہم تمام مشکلات اور مزید پڑھیں
نکوسیا:اسرائیلی سفارتخانے کے باہر دھماکا
نکوسیا میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر دھماکا ہوا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قبرصی دارالحکومت نکوسیا میں گزشتہ رات گئے ایک دھماکا ہوا، جس میں ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ مقامی پولیس کے مطابق دارالحکومت کے گنجان آباد مزید پڑھیں