ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، 12 پولیس اہلکار زخمی

کولمبیا میں سیکیورٹی فورسز کو لے جانے والا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہونے سے 12 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کو لے جانے والا DC-3 قسم کا طیارہ، جس نے ملک کے میٹا انتظامی مرکز کے ولاویسینسیو شہر کے وانگارڈیا ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے میں 12 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک  بتائی  جاتی ہے۔ حادثے کے باعث ایئرپورٹ کا رن وے کچھ دیر کے لیے مسافروں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا۔

حکام اس طیارے  جس کی  رجسٹریشن PNC-0257   کی گئی ہے  کے تیز ہواؤں کی وجہ سے گر کر تباہ ہو  نے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب طیارہ حادثے کے لمحے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی  گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں