English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان: اوپر تلے بم حملے

القمر

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع عبدالرحیم شہید مڈل اسکول اور ممتاز کورس پر اوپر تلے بم حملوں میں جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

طالبان عبوری حکومت کے کابل پولیس ڈائریکٹریٹ ترجمان خالد زادران نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کابل کے مغرب میں تین بم حملوں میں شعیہ فرقے کو ہدف بنایا گیا ہے۔

زادران نے کہا ہے کہ حملوں میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

عینی شاہدوں کے مطابق بھی حملوں میں انسان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں کی طرف جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لئے بند کر دئیے گئے ہیں۔

تاحال حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے