English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت روس سے سستا کوئلہ خرید رہا ہے

القمر

بھارت اپنے پاور پلانٹوں میں اسٹاک کی کمی کی وجہ سے روس سے سستا کوئلہ خرید رہا ہے۔

امریکی کمپنی SP گلوبل کے مطابق رواں مہینے میں بھارت نے روس سے 160۔165 ڈالر فی ٹن غیر معیاری کوئلہ خریدا ہے۔

خبر کے مطابق روسی کوئلہ بھارت کو نیو کیسل کوئلے کے مقابلے میں فی ٹن 60 سے 65 ڈالر سستا فروخت کیا گیا ہے۔

منڈی ذرائع سے موصول انڈیکس کے مطابق 2021 کے اواخر میں روسی کوئلہ آسٹریلیا کے کوئلے سے تقریباً 10 ڈالر سستا تھا۔ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملوں کے آغاز کے بعد سے متعدد ممالک نے روسی کوئلے پر پابندیاں لگا دی ہیں۔  اب روس کی طرف سے مزید سستے کوئلے کی فروخت، بھارتی تاجروں کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ دیگر آجروں کے مقابلے میں زیادہ سستا ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں روسی کوئلے کے لئے بھارتی خریداروں کی طلب میں مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور جاپان نے رواں مہینے میں روسی کوئلے کو ممنوع قرار دے دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے