ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برکینا فاسو میں فوج پر بیک وقت دو حملے،15 افراد ہلاک متعدد زخمی

بر کینا فاسو  میں فوج پر ہوئے بیک وقت دو حملوں میں پندرہ افراد ہلاک ہو گئے۔

 فوج کے مطابق، ساحل نامی علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔

اس حملے میں پانچ فوجیوں سمیت نو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

پوبا منگاو نامی علاقے میں بھی ایک دوسرے حملے میں چار فوجیوں سمیت چھ افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے۔

ہمسایہ ملک مالی  میں القائدہ اور الشباب سے وابستہ دہشتگرد گروہ سال 2015 سے اب تک   شمالی و مشرقی  برکینا فاسو میں مسلسل حملے کرتے رہتے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سال 2015 سے 2021 تک  ان حملوں میں 600 حفاظتی اہلکاروں سمیت  دو ہزار افراد ہلاک اور اٹھارہ لاکھ چودہ ہزار سے زائد نقل مکانی کر چکے ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں