اٹلی کے جزیرے سارڈینیا میں، گذشتہ سالوں کے مقابلے میں ایک مہینہ قبل، ٹڈی دَل حملے میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
ٹڈی دَل سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ‘نورو’ ہے۔ علاقے میں 25 ہزار ہیکٹر اراضی میں کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
مذکورہ علاقہ 2019، 2020 اور 2021 میں بھی ٹڈی دَل کی فلاکت کا نشانہ بن چُکا ہے۔
اٹلی انجمنِ کاشتکار ان ‘کولڈیریٹی’ کے شعبہ نورو کے سربراہ لیونارڈو سالیس نے کہا ہے کہ "ٹڈی دَل کی وجہ سے کسانوں کی کئی ماہ کی محنت برباد ہو گئی ہے۔ ہم 3 سالوں سے اس فلاکت کے خلاف جدوجہد کے لئے حکام کو شکایات درج کروا رہے اور تجاویز پیش کر رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ابھی تک اس مصیبت کا جُوں کا تُوں موجود ہونا ہمیں حیران کر رہا ہے”۔
واضح رہے کہ حالیہ ٹڈی دَل حملہ 2021 کے متاثرہ کاشتکاروں کے لئے 2 ملین یورو ہرجانے کی منظوری سے چند دن بعد ہوا ہے۔
