پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور وزیرستان سے منتخب ایم این اے علی وزیر کو بالآخر ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور وزیرستان سے منتخب ایم این اے علی وزیر کی ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کر لی گئی
اس خبر کی اطلاع پی ٹی ایم رہنما عصمت شاہجہان نے دی۔
I am very happy to announce to that comrade @Aliwazirna50 has been finally released on bail today by the court. He will be soon out of jail after processing bail formalities.
— Ismat Raza Shahjahan ☭ (@IsmatShahjahan) May 11, 2022
خیال رہے کہ رکن قومی اسمبلی علی وزیر 31 دسمبر 2021 سے کراچی کی مرکزی جیل میں قید ہیں، انہیں اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
عدالت کی ہدایت پر پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ علی وزیر کو پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی ہدایات پر ریلی نکالنے پر گرفتار کیا گیا۔
اس سے قبل 16 دسمبر 2020 کو بھی سندھ پولیس کی درخواست پر علی وزیر کو پشاور سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
انھیں چھ دسمبر 2020 کو کراچی میں نکالی گئی پی ٹی ایم کی ایک ریلی کے دوران ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز اور تضحیک آمیز تقریر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
