آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ ینی شفق: ” سوشل میڈیا پر صدر ایردوان کے ایتھلیٹک پہلو کی دھوم "
صدر رجب طیب ایردوان کی 16 سال قبل آسٹریا میں انڈور فٹ بال کھیلنے کی جھلکیوں کو ڈیجیٹل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے جسے مختصر وقت میں لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے پسند کیا ہے۔ گزشتہ روز صدر ایردوان نے صدارتی کمپلیکس میں قازقستان کے صدر قاسم جومرت توکائیف کے ساتھ ٹیبل ٹینس کھیلی جسے سوشل میڈیا پر بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ۔
***روزنامہ حریت : سرحد پار آپریشنز نقل مکانی کو آسان بناتے ہیں”
نائب وزیر داخلہ اور وزارت کے ترجمان اسماعیل چاتکلی نے کہا کہ ترکی نے شمالی شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سرحد پار کارروائیوں کے ذریعے نقل مکانی کی لہر میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ فرات شیلڈ آپریشن کے ساتھ 1 لاکھ 300 ہزار شامی اپنے وطن میں رہے، 550 ہزار زیتون کی شاخ آپریشن کے ساتھ، 300 ہزار پیس شیلڈ آپریشن کے ساتھ، اور 4 ملین اسپرنگ شیلڈ آپریشن کے ساتھ اپنے وطن میں مقیم ہیں۔
***رونامہ وطن: "بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ڈران Bayraktar TB2"
ترکی کی مسلح ڈران (SİHA) کے موجد، Baykar ٹیکنالوجی کے لیڈر Selçuk Bayraktar نے کہا کہ اب تک ڈران کی برآمد کے لیے 20 سے زائد ممالک کے ساتھ معاہدے کیے جا چکے ہیں، اور یہ ڈرانز ان میں سے 13 ممالک میں استعمال ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ Bayraktar TB2 اعلی ترین کارکردگی کے ڈرانز ہیں Selçuk Bayraktar نے اعلان کیا کہ نئی تیار کردہ Bayraktar TB3 مختصر رن وے کے سمندری پلیٹ فارم پر لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت کے ساتھ دنیا کا پہلا ڈران ہوگا۔
***روزنامہ صباح: "ترکی مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کا نیا عمل شروع کرے گا”
فاتحٗ قانونی یاووز کے بعد ترکی کا چوتھا ڈرلنگ بحری جہاز بحیرہ روم میں ترکی کی طرف رواں دواں ہے۔ یہ جہاز، جو 19 مئی کو مرسین میں ہوگا، اس موسم گرما میں مشرقی بحیرہ روم میں تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کرے گا۔ اس طرح ترکی مشرقی بحیرہ روم میں ڈرلنگ کا ایک نیا عمل شروع ہو گا۔
***روزنامہ خبر ترک : "اس سال سیاحت میں ترکی کا ہدف 42 ملین سیاح "
ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے کہا ہے کہ ترکی نے گزشتہ سال 30 ملین سیاحوں سے 24.5 بلین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ سیزن بند کیا تھا ۔ وزیر ایرسوئے نے اعلان کیا کہ انہوں نے اس سال 42 ملین سیاحوں اور 35 بلین ڈالر کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا ہے۔
