لاطینی امریکہ کے ممالک میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے اموات میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حالیہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں اموات کی تعداد 255، میکسیکو میں 88، پیرو میں 29، چلّی میں 5 اور گوئٹے مالا میں 13 ریکارڈ کی گئی ہے۔
برازیل وزارت صحت کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 225 کے اضافے سے وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات کی کُل تعداد 6 لاکھ 80 ہزار 786 اور 30 ہزار 935 کیسوں کے بعد مریضوں کی کُل تعداد3 کروڑ40 لاکھ 96 ہزار 935 ہو گئی ہے۔
میکسیکو وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 88 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مریضوں کی تعداد 14 ہزار 841 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے بعد اموات کی کُل تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 525، مریضوں کی تعداد 68 لاکھ 90 ہزار 549 اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 60 لاکھ 87 ہزار 871 ہو گئی ہے۔
پیرو وزارت صحت کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 29 اموات اور 6 ہزار 967 کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ تازہ اعداد و شمار کے بعد ملک میں اموات کی کُل تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 739، مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 80 ہزار 850 اور صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 38 لاکھ 75 ہزار 611 تک پہنچ گئی ہے۔
چلّی وزارت صحت کے بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات کے بعد وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 59 ہزار 845، کیسوں کی کُل تعداد 11 ہزار 91 کے اضافے سے 43 لاکھ 31 ہزار 416 اور صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 42 لاکھ 25 ہزار 466 ریکارڈ کی گئی ہے۔
گوئٹے مالا ذرائع ابلاغ کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد کےاضافے سے وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی کُل تعداد 19 ہزار 153 اور 3 ہزار 194 کے اضافے سے مریضوں کی کُل تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 908 ہو گئی ہے۔ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی کُل تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 911 ریکارڈ کی گئی ہے۔
