ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز کیخلاف مبینہ طور پر فوج پر متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر

تھانہ صدر گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کیخلاف مبینہ طور پر فوج کیخلاف متواتر الزام لگانے پر مقدمہ قائم کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست رضوان مصطفیٰ نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں اپنا ٹویٹر اکائونٹ دیکھ رہا تھا جس میں مریم نواز ہماری افواج پاکستان کیخلاف بے ہودہ الزامات لگا رہی ہیں اور دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جب سائل نے اپنی افواج پاکستان پر یہ بے ہودہ الزامات دیکھے تو مجھے انتہائی دکھ اور کوفت ہوئی۔ کیونکہ پاک فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں عوام اور حکومت کیساتھ ہے۔

شہری کی جانب سے دائر درخواست کے متن میں لکھا ہے کہ مگر جب سائل نے الزام علیہا کا ٹویٹر اکائونٹ مزید دیکھا تو ایک ٹویٹ نے سائل کو مزید دکھی اور ذہنی کوفت میں مبتلا کر دیا جو کہ سراسر غداری اور عوام کو اپنی افواج پاکستان کو باقاعدہ سازش کے تحت بدنام کرنے کی بے ہودہ سازش ہے۔

شہری نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ یہ ٹویٹس سراسر ادارے کو دھمکیاں اور سنگین الزامات ہیں۔ جو کہ ہمارے آئین پاکستان اور قانون کی سراسر خلاف ورزی ہیں۔ لہذا مریم نواز کیخلاف افواج پاکستان کیخلاف عوام کو ابھارنے، سنگین الزامات لگانے اور دھمکیاں لگانے اور اپنے لوگوں کو مارنے جیسے الزامات لگا کر سخت زیادتی کی ہے لہذا ان کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں