صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپید سے رابطہ کیا ہے۔
صدارتی امور اطلاعات کے مطابق، اس بات چیت میں ترک۔اسرائیل تعلقات اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر ایردوان نے اس موقع پر کہا کہ یہ دو طرفہ تعلقات اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے دورہ ترکی اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپید کے گزشتہ دورہ ترکی کے نتیجے میں مزید فروغ پا رہے ہیں جو کہ مثبت پیش رفت ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز دونوں ملکوں کے درمیان سفیروں کی دوبارہ تقرری کے حوالے سے مطابقت طے کی گئی تھی ۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور مکالمت کی راہ ہموار رہنے کےلیے دو طرفہ حساسیت کا احترام بھی لازم ہے۔
