ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین کے  صدر محمود عباس صدر رجب طیب  ایردوان  کی دعوت ترکی کے دورے پر

فلسطین کے  صدر محمود عباس صدر رجب طیب  ایردوان  کی دعوت پر مذاکرات کے لیے ترکی تشریف لائے ہیں۔

گزشتہ رات دارالحکومت انقرہ  تشریف لانے والے صدر محمود عباس  کا   آج صدارتی کمپلیکس  میں صدر ایردوان کی جانب سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے  بعد صدر ایردوان صدر محمود   عباس کے لیے ایک سرکاری عشائیہ کا اہتمام کریں گے۔

ایوان صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرکاری ملاقاتوں کے دوران ترکی فلسطین تعلقات، اسرائیل فلسطین تنازع کی تازہ ترین پیش رفت اور دیگر موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مذاکرات   کے دوران ترکی اور دوست اور برادر فلسطینی ریاست کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صدر محمود عباس کا دورہ ترکی کل بھی جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں