سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ سے 70 صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
عالمی آرشیف کے مطابق، ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ماہ جنوری کے دوران 15 بکس دستاویز کے نکلے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ان دستاویز کے درمیان 700 صفحات پر مشتمل خفیہ معلومات بھی موجود ہیں جوکہ ٹرمپ کی فلوریڈا میں واقع رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ملی تھیں۔
واضح رہے کہ8 اگست کو فلوریڈا میں واقع ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی نے چھاپہ مارا تھا جسے ٹرمپ نے امریکہ کی قومی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا تھا۔
