ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن پر مذاکرات: حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی میں ملاقات کا دن طے

 اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر حکومت کے نامزد کردہ نمائندوں نے تحریک انصاف سے باضابطہ مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے، جس پر دونوں فریقین نے ملاقات پر اتفاق کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے بات چیت کے لیے حکومت کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق و دیگر رہنماؤں نے سابق اسپیکر اسد قیصر سے رابطہ کیا اور کہا کہ ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لیے رابطہ کررہے ہیں۔

اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے سے متعلق پیش رفت سے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا۔ اسد عمر نے اس سلسلے میں کہا کہ رابطہ اچھی بات ہے، حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دورانِ سماعت اِس پیش رفت سے آگاہ کردیں۔

مزید پڑھیں: مذاکرات میں پیشرفت پر سپریم کورٹ اپنے حکم پر غور کرسکتی ہے، چیف جسٹس

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور حکومتی نمائندوں کی ملاقات 26 اپریل کو طے ہوگئی ہے تاہم اس حوالے سے دونوں فریقین کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے معاملے پر ایک مؤقف پر آنے کے لیے آپس میں بات چیت کرنے اور ایک نقطے پر متفق ہونے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں