English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے، یاسمین راشد

القمر

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وہ تمام اداروں سے آئین پر عملدرآمد کرنے کی درخواست کریں گی لیکن اگر انتخابات نہ ہوئے تو انتخابی مہم احتجاجی تحریک میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

تحریک انصاف پارٹی آفس میں اکہور سے تعلق رکھنے والے صوبائی امیداواروں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم انتخابات کے لیے نکل چکے ہیں اس لیے حکمران جماعت حوصلہ کرکے ہم سے انتخابی میدان میں مقابلہ کرے۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 21 ارب فراہم کرنے کی بجائے مفت آٹے میں 20 ارب روپے لوٹ لیے گئے۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے سیاسی کارکنوں کو پکڑ رہی ہے، انتخابات کے لیے ہونے والے مذاکرات کو مذاق بنا دیا گیا۔ آڈیو لیکس پر ہماری شنوائی نہیں ہو رہی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ صحافت کی آزادی کے حوالے سے پاکستان دنیا کے خطرناک ملکوں میں شامل ہے۔ ارشد شریف کے قتل کے علاوہ متعدد کو ملک سے نکال دیا گیا ہے، یہ سلسلہ زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے