ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چترال میں لواری ٹنل پر مار خور کا مجسمہ نصب

لوئر چترال پولیس ٹورسٹ سہولت مرکز لواری ٹنل پر پاکستان کے قومی جانور مار خور کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

سطح سمندر سے 12 ہزار 230 فٹ بلندی پر واقع مرکز پر نصب اس مجسمے کو لوئر چترال سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔

لوئر چترال پولیس کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ عشریت قربان پناہ نے اس خوبصورت مجسمے کو بنانے والے نوجوان کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام سے نوازا۔

ہنرمند فضل واحد ایک نجی اسکول کا طالب علم ہے جس نے بھرپور محنت اور لگن سے اس مجسمے کو بنایا۔ اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک اور علاقے سے محبت کے اظہار کے طور یہ مجسمہ بنایا ہے۔ مارخور میرے پیارے ملک پاکستان کا قومی جانور ہے اور یہ جانور چترال میں ہزاروں کی تعداد میں پایا جاتا ہے۔

چترال ایک جنت نظیر وادی ہے اپنے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ قدیم تہذیب ،منفرد ثقافت ، امن پسند اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے، ملک بھر سے سیاح ان حسین نظاروں کی سیر کرتے اور چترال کے باسیوں کو اپنی مہمان نوازی کا موقع دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں