English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں

القمر

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حق خود ارادیت کی حمایت پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم، جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سرینگر میں متعددمقامات پر پوسٹر چسپاں کیے گئے۔

پوسٹرز پر تحریر ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر قومی موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کی حمایت کرنے پر آپ کے شکر گزار ہیں، پاکستان بنیادی انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے