ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول اور کالج 14 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

 پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ہفتے تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، بورڈ امتحانات کا نیا شیڈول بھی ہفتے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ صوبائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں پشاور تعلیمی بورڈ سمیت صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات ہفتے تک ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

نصراللہ خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت صوبے کے دیگر بورڈز نیا امتحانی شیڈول حالات کو دیکھ کر جاری کریں گے۔

دریں اثنا خیبرپختونخوا ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز  10 سے 14  مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

چیف سیکرٹری کی ہدایت پر محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران ہاسٹل بھی بند رہیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں